کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو وینکوور میں ایک ریسٹورنٹ آمد کے موقع پر فلسطین کے حامی مظاہرین نے گھیر لیا،
ٹروڈو کھانا کھائے بغیر واپس لوٹ گئے۔جسٹن ٹروڈو کے سامنے مظاہرین غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ’جنگ بندی کرو ، شرم کرو‘ کے نعرے لگائے۔مظاہرین کے احتجاج کے بعد کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو ریسٹورنٹ سے کھانا کھائے بغیر ہی واپس جانا پڑ گیا۔پولیس نے مظاہرین میں شامل ایک شخص کو گرفتار کر لیا جس نے ایک پولیس افسر کو منہ پر مکا مار کر زخمی کر دیا تھا۔