بیوہ خاتون کے بیٹے سے مبینہ اجتماعی زیادتی

منڈی بہاء الدین میں 13 سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر کئی بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعے سے متعلق بچے کی بیوہ ماں کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔منڈی بہاء الدین کے علاقے چک 30، شادیوال کی بیوہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ گاؤں کے 4 لڑکوں نے اس کے بیٹے کو 6 ماہ قبل اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان نے بیٹے کو کسی کو نہ بتانے کی دھمکی دی اور متعدد بار اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔پولیس کے مطابق ایک ماہ قبل ملزمان نے سوشل میڈیا پر بچے کی ویڈیو وائرل کردی تھی، والدہ کی جانب سے مقدمہ درج کروانے کے بعد مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر 3 ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروا رکھی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن