چوہے کے کاٹنے سے خاتون جان سے گئی

بھارت کے حیدآباد میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا، چوہے کے کاٹنے سے خاتون جان کی بازی ہار گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں موسیٰ پیٹ سے تعلق رکھنے والی خاتون پدما جس کی عمر 62 سالہ بتائی گئی ہے، اسے 9 نومبر کو چوہے نے کاٹ لیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق گھر کے افراد نے اس بات پر زیادہ توجہ نہیں دی اور گھریلو علاج پر اکتفا کیا، آہستہ آہستہ جیسے جیسے دن گزرتے گئے خاتون کا زخم گہرا ہوگیا اور جسم میں زہر پھیل گیا جس کے باعث اسے علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹروں کی جانب سے خاتون کی جان بچانے کی کوشش کی گئی، مگر دوران علاج خاتون کی موت واقع ہوگئی، پولیس کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ نے اس واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

قبل ازیں بھارت میں حیدرآباد کے پرانے شہر میں بے رحم شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگادی، بنڈلہ گوڑہ ہاشم آباد کے فیاض قریشی (25) سال اور قمر بیگم (23) کی شادی کو چند سال ہی ہوئے تھے۔

شوہر اپنی بیوی پر شک کرتا تھا، جس کے باعث اکثر دونوں میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا، گزشتہ روز دونوں کے درمیان اسی بات پر لڑائی ہوئی، شوہر نے طیش میں آکر خنجر سے بیوی کو قتل کردیا اس کے بعد پیٹرول چھڑک کر لاش کو بھی جلا ڈالا

ای پیپر دی نیشن