فیروزوالہ(نامہ نگار) اصغر علی کے مطابق ملزمان بابر،محمد، اشرف وغیرہ اسلحہ سے مسلح ہو کر اسکے گھرکے باہر گلی میں کھڑے ہو کر گالی گلوچ کیا ۔بیٹوں سکندر اصغر اور عاطف اصغر نے ماموں بابر کو منع کیا مگر بابر نے اسلحہ کی نوک پر دونوں بھانجوں کو زبردستی موٹرسائیکل پربٹھا کر ٹھٹھی بھنگواں میں لے جاکر سکندر اصغرکو تشدد کانشانہ بنایا،بڑئے بھائی کو بچانے کی کوشش کے دوران ملزمان نے فائرنگ کرکے عاطف اصغر کوہلاک کردیا اورفرار ہوگئے۔مقدمہ مدعی کے مطابق ملزم بابرمیرا سالا ہے جس کو میرابیٹاسکندر اصغر منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ سے منع کرتا تھا۔