مظلوم کیساتھ زیادتی و ناانصافی ہرگز برداشت نہیں : ڈی آئی جی آپریشنز

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران نے کہا ہے کہ قانون کی بالا دستی اور متاثرہ شہریوں کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنااولین ترجیحات میں شامل ہے۔مظلوم کیساتھ زیادتی و ناانصافی ہرگز برداشت نہیں۔جھوٹے مقدمات کے خلاف زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے جامع مسجد بلال احمد بلاک گارڈن ٹاؤن میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن