لاہور(نامہ نگار)بین الاقوامی جرائم کے خلاف اقوام متحدہ کے ادارے گلوبل انیشیٹو کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا۔مسٹر جون کولن کی قیادت میں آئے وفد میں پروگرام ڈائریکٹر مس صیوم سادات، سابق ایڈیشنل آئی جی سرمد سعید، بیرسٹر عمر محمود خان شامل تھے۔ اقوام متحدہ کے ادارے گلوبل انیشیٹو کے وفد نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات کی۔دونوں اداروں نے دہشت گردی، ہیومن اینڈ ڈرگ ٹریفکنگ، سائبر کرائم اور اسلحہ سمگلنگ سمیت بین الاقوامی سطح پر ہونے والے آرگنائزڈ کرائم کے تدارک کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے پر اتفاق رائے کیا۔جون کولن نے کہا اقوام متحدہ کا ادارہ پنجاب پولیس کو آئی ٹی، ڈیٹا اینیلسز اور انوسٹی گیشن سمیت مختلف شعبوں میں ٹریننگ فراہم کریگا۔ڈاکٹر عثمان انور نے کتاب ''تھانے پنجاب دے'' پیش کی۔
اقوام متحدہ کے وفد کا دورہ سنٹرل پولیس آفس‘آئی جی سے ملاقات
Nov 16, 2024