قتل کے مقدمات میں مطلوب 2اشتہاری متحدہ عرب امارات سے گرفتار

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب 2 خطرناک اشتہاری مجرموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کر لیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ پہلے اشتہاری مجرم علی رضا نے 2023 ء میں بھاگٹانوالہ سرگودھا میں سابقہ دشمنی پر فائرنگ کرکے شہری ظفر اقبال کو قتل کیا تھا۔ دوسرا اشتہاری محمد نادر پولیس سٹیشن کوٹ مبارک، ڈیرہ غازی خان پولیس کو دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔

ای پیپر دی نیشن