نماز اللہ کریم سے براہ راست مانگنے کا بہترین ذریعہ ہے : مولانا فضل الرحمن بن محمد

Nov 16, 2024

لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، معروف دینی سکالر ، درجنوں دینی کتب کے مصنف اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا نماز مسلمانوں کی ایسی عبادت ہے جو خالق اور مخلوق کے درمیان براہ راست تعلق اور اپنی حاجات اس تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مسلم اور غیرمسلم میں نماز ہی فرق ہے جو دین کا ستون ہے۔ نماز نبی کریم کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔ بغیر کسی وجہ تارک نماز کیلئے سخت وعید آئی ہے۔ نماز بغیر طہارت اور پاکیزگی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

مزیدخبریں