میرج ہالز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں:لاہور چیمبر آف کامرس

لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں ابوذر شاد اور سینئر نائب صدر انجینئر خالد عثمان نے حکومت پر زور دیا ہے کہ میرج ہالز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے کیونکہ پولٹری، لیبر ، آٹے، گندم، گوشت اور دیگر بہت سی انڈسٹریز براہ راست اس کے ساتھ وابستہ ہیں۔ وہ جنید ضیاء کی سربراہی میں میرج ہالز ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کررہے تھے۔ سابق سینئر نائب صدر علی حسام اصغر، یوسف شاہ، راجہ حسن اختر، الیاس مجید شیخ، ، اشفاق اشرف، خالد ادریس، عبدالرحمن اور جہانزیب ضیاء بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ای پیپر دی نیشن