لاہو ر (کامرس رپورٹر) پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2024-25 کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے چھیالسویں اجلاس میں4ترقیاتی سکیموں کیلئے 19 ارب 27کروڑ 45لاکھ 94ہزار روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کی۔ ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی۔ ان میں پنجاب میں سموگ کی روک تھام کے اقدامات کیلئے 5 ارب 38کروڑ 10لاکھ روپے، پنجاب میں پانی کی نگرانی کے نظام (ترمیمی) کیلئے 2 ارب 97کروڑ 27لاکھ 20 ہزار روپے، پنجاب تیانجن یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی استعداد کار بڑھانے (ترمیمی) کیلئے 6ارب 28کروڑ 16لاکھ 49 ہزار روپے اور ڈیرہ غازی خان میں میر چکر خان رِند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے قیام (ترمیمی) کیلئے 4 ارب 63کروڑ 92لاکھ 25ہزار روپے شامل ہیں۔