تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں سہولیات کا فقدان تشویشناک ہے :نوید فیض

Nov 16, 2024

صفدرآباد (نامہ نگار) انجمن تاجراں صفدرآباد کے نوید فیض، حاجی عبدالرشید ، شیخ ابراہیم بادشاہ، عابدریاض چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحصیل ہسپتال صفدرآباد میں سہولیات کا فقدان انتہائی تشویشناک ہے نااہل اور ناتجربہ کار انتظامیہ ،سٹاف تحصیل صفدرآباد کے ہزاروں افراد کی زندگی سے کھیل رہے ہیں ۔حکومت پنجاب کے اعلیٰ افسروں نے تحصیل ہسپتال صفدرآباد کے معاملے کو سنجیدہ نہ لیا تو بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ نااہل انتظامیہ اور ڈاکٹرز کو انسانی زندگیوں سے کسی بھی صورت کھیلنے نہیں دیں گے۔ ادویات اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے ۔

مزیدخبریں