بھوئے آصل (نامہ نگار) سموگ سے بچاؤ کے حوالہ سے محکمہ صحت کے زیر اہتمام سیمینار و آگاہی واک، پمفلٹ اور فیس ماسک بھی تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھاکشن میں بھی روز بروز ائیر کوالٹی انڈیکس بڑھتا جارہا ہے، گاڑیوں کا دھواں، صنعتی آلودگی، فصلوں کی باقیات جلانے کے باعث سموگ میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے بیماریاں بڑھنے کاخدشہ ہے، جس کے پیش نظر محکمہ صحت قصور کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد تحصیل ہسپتال میں کیا گیا۔ سیمینار میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ساریہ بن نسیم، ڈاکٹر ایم شجاعت، ڈاکٹر توقیر احمد وٹو، ڈاکٹر رابعہ اسحاق، ڈاکٹر سرمد سلیم و دیگر نے بریفنگ دی، سیمینار میں فرنٹ لائن ورکرز، میڈیا، سول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ان دنوں بلا ضرورت گھر سے نہ نکلیں، خاص کر جن افراد کو پہلے سے سانس لینے میں دشواری ہے انہیں اس موسم میں احتیاط کرنی چاہیے، ماسک کا استعمال لازمی کریں۔
بھوئے آصل :محکمہ صحت کے زیر اہتمام سموگ سے بچاؤ سیمینار‘ آگاہی واک
Nov 16, 2024