قصور(نمائندہ نوائے وقت)ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت ضلع کا صفائی ستھرائی کا نظام لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (LWMC)کے حوالے کرنے بارے اقدامات کا جائزہ اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی رومیں ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عمر اویس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ مرتضیٰ ملک، اسسٹنٹ کمشنرز قصور عطیہ عنایت مدنی، چونیاں طلحہ انور، پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان، کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر انس سعید، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالوحید، چیف آفیسر ضلع کونسل، تمام چیف آفیسر میونسپل کمیٹیز،جنرل منیجر ایل ڈبلیو ایم سی سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ اجلاس کو آؤٹ سورسنگ ماڈل پر بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ پنجاب حکومت کی ہدایات پر ضلع قصور میں بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے صفائی ستھرائی کا نظام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے جس کا معاہدہ ایل ڈبلیو ایم سی کیساتھ ہو چکا ہے اور کمپنی باقاعدہ طور پر ضلع بھر میں یکم دسمبر سے کام شروع کریگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ نجی کمپنی کے کام کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی ۔
قصور:صفائی کا نظام ایل ڈبلیو ایم سی کے حوالے کرنے بارے جائزہ اجلاس
Nov 16, 2024