اسسٹنٹ کمشنرپتوکی کا تحصیل ہسپتال کا دورہ‘سہولیات کا جائزہ لیا

قصور (نمائندہ نوائے وقت) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پتوکی ڈاکٹر مکرم سلطان نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور عملے کی حاضری، میڈیسن کی دستیابی و ریکارڈ، مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے بھی طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن