چونیاں و نواح میں سوئی گیس بندش کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا

Nov 16, 2024

چونیاں+ الہ آباد/ٹھینگ موڑ (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت) سوئی گیس کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے تجاوز کرگیا، گھریلو خواتین کیلئے کھانا بنانا انتہائی مشکل ہو گیا، شہری مہنگے ایل پی جی گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو چکے ۔ تفصیلات کے مطابق الہ آباد، چونیاں، چھانگا مانگا اور کنگن پور مسائل کی آماجگاہ بن گئے یہاں کے شہریوں کو جہاں پینے کے صاف پانی سے لیکر نکاسی آب جیسی بنیادی سہولیات سے ترقی کے اس دور میں بھی محرومی کا سامنا ہے تو وہی گزشتہ کئی ماہ سے سوئی گیس جیسے سستے ایندھن کے عدم دستیابی نے یہاں کے باسیوں کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے ۔شہریوں کی جانب سے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ سوئی گیس کی بندش کا خاتمہ کیا جائے ۔

مزیدخبریں