شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر اور ڈسٹرکٹ ہسپتال کے مانیٹرنگ ہیڈ میاں امجد لطیف نے کہا ہے کہ سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مسلم لیگ ن کے ورکر یونین کونسل کی سطح پر عوام کو آگاہی پروگرام دیں گے عوام کو ماسک پہننے کی ترغیب دی جائے گی اور کوڑا کرکٹ کو آگ لگانے کے عمل کو روکنے کیلئے محلے اور گلی کی سطح پر کام کیا جائیگا پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہے عوام اپنے گھروں کے باہر باغیچوں اور سڑکوں کے کناروں پر شجر کاری کرے زیادہ درخت لگانے سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتاہے اس کیلئے پنجاب حکومت10سالہ پلان بھی لے کر آرہی ہے پنجاب حکومت جلد عوام کو سستے پودے فراہم کرنے کا بھی پلان بنا رہی ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر میاں منور اقبال ،میاں رفاقت علی ،میاں عرفان ،عرفان اسلام ،ملک پرویز اقبال اور دیگر بھی موجود تھے۔