شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار پی پی 139رانا طاہر اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی بہتر معاشی پالیسیوں کے باعث مہنگائی کی کمر توٹ رہی ہے دیہی علاقوں میں تعلیم ،صحت ،روڈز گیس بجلی کی تمام سہولیات پہنچائی جائیں گی پی پی 139 سمیت ضلع شیخوپورہ ہمیشہ مسلم لیگ ن کا قلع ہے یہاں کے عوام نے نواز شریف شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو ہمیشہ ووٹ دیئے ہیں 5 دسمبر کو پی پی 139 میں ایک مرتبہ پھر شیر دھاڑے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 139کے مختلف دیہی علاقوں وارڈ نمبر8سوئی گیس روڈ ، کوٹ عبدالمالک ، گوہر پور ثانی سمیت مختلف علاقوں میں خطاب کرتے کیا اس موقع پر نوید چوہان ،ندیم چوہان ،سعید ڈوگر ،چوہدری صابی ،وسیم سندھو ،رانا شوکت ،رمضان بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے۔