جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان  کا حصہ بنے گا: زاہد صدیق 

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) انجمن تاجران شرقپور روڈ کے صدر میاں زاہد صدیق نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک حریت کو بھارت دہشتگردی کا نام دے کر اقوام عالم میں اپنا مذاق خود اڑا رہا ہےدنیا جانتی ہے کہ بھارت نے طاقت کے زور پر کشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے جس سے چھٹکارا پانے کیلئے کشمیری عوام مسلسل جدوجہد کررہے ہیں۔ جو کامیابی سے ہمکنار ہو گی اور جلد کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

ای پیپر دی نیشن