ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا ڈی پی او کے ہمراہ گوردوارہ سچا سودا کا دورہ

شیخوپورہ ، فاروق آباد (نامہ نگار خصوصی ،نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ڈی پی او بلال ظفر شیخ کے ہمراہ گوردوارہ سچا سودا کا دورہ کیا اور بابا گورونانک کے 555 ویں جنم دن کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے گوردوارہ میں آنیوالے سکھ یاتریوں سے سہولیات کی فراہمی بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے محکمہ صحت، ریسکیو، سول ڈیفنس سمیت دیگر محکموں کی جانب سے لگائے گئے کیمپس پر دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ اے ڈی سی فنانس میاں نذیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، پولیس، میونسپل کمیٹیز سمیت تمام ضلعی افسر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے گفتگو کرتے کہا کہ حکومت پنجاب سکھ یاتریوں کی مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن