(ن) کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں: رانا ممتاز محمود 

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)مسلم لیگ (ن) کے رہنما و این اے 115 کے امیدوار رانا ممتاز محمود مون خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے عزم اور حوصلے سے پاکستان کی سیاست میں ایک منفرد مقام حاصل کیاہے انہوں نے بڑی سے بڑی مشکل کا بہادری سے سامنا کیاآج وہ صوبہ کی عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہیں جو نام نہاد سیاستدان اپنے دور اقتدار میں عوام کیلئے کچھ نہ کرسکے وہ آج وفاقی اورصوبائی حکومت کے اقدامات پر بے جا تنقید کررہے ہیں جبکہ (ن) کی کامیاب جامع پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن