شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی) اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس شیخوپورہ گل آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی اور ڈائریکٹر پنجاب خالد عباس کی ہدایات پر پاسپورٹ کا میرٹ پر اجراء یقینی بنایا جارہا ہے جس کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کوائف کی فوری تکمیل ممکن بنائی جارہی ہے، میری اولین ترجیح پاسپورٹ آفس کے امور کو فعال رکھنا ہے اپنی تعیناتی کے بعد سے دفتری امور کی مسلسل نگرانی جاری رکھے ہوئے ہیں اور عملہ کو بھی مستعدی و فرض شناسی کا مظاہر ہ کرنے کی سختی سے ہدایت کررکھی ہے نااہلی کا ارتکاب کرنیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
پاسپورٹ کا میرٹ پر اجراء یقینی بنایا جارہا ہے: گل آصف
Nov 16, 2024