گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنرکی گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت کھلی کچہری

Nov 16, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر اوپن ڈور پالیسی کے تحت جمعہ کے روز کھلی کچہری کا انعقادکیا، تمام سرکاری دفاتر میں پبلک ڈیلنگ کے اوقات صبح 10 بجے سے ساڑھے 11 پر بھی سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمدوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے گڈ گورننس انیشی ایٹیوز کے تحت ہفتہ وار کھلی کچہری کا انعقادڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد نے اپنے دفتر کے احاطہ  میں سائلین کے مسائل کی سماعت اور موقع پر متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے سائلین کی فوری داد رسی کے احکامات دیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سائلین کو بلا وجہ دفاتر کے چکر نہ لگوائے جائیں۔قانون کے مطابق فوری مسائل کو حل، شکایات کا ازالہ کیا جائے۔

مزیدخبریں