گوجرانوالہ:پرائس کنٹرول کا ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلع گوجرانوالہ پرائس کنٹرول ڈیش بورڈ پر پنجاب بھر میں پچھلے ایک مہینے سے پہلے نمبر پر موجود ،ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ و وزیر آباد کا پرائس کنٹرول ایکٹ کے تحت ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن بھرپور طریقہ سے جاری، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ و وزیر آباد نوید احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم نومبر سے اب تک ناجائز منافع خوروں کیخلاف 30 ہزار 480 کاروائیاں کی گئیں، 929 خلاف ورزیوں پر 83 لاکھ 43 ہزار روپیسے زائد کے جرمانے عائد، 105 افراد گرفتار، 04 مقدمات کا اندراج اور 61 کاروباری مراکز کو سیل کردیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن