گوجرانوالہ:جامعہ اسلامیہ کامونکی میںکل حجۃالاسلام سیمینارکا انعقاد کیا جائیگا   

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)بزمِ شیخ الہند گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام بانی دارالعلوم دیوبند حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی کی حیات و خدمات کے اعتراف میں جامعہ اسلامیہ کامونکی میں کل بروز اتوار دن 10 بجے حجۃالاسلام سیمینار منعقد ہوگا۔جامعہ اسلامیہ کامونکی کے مہتمم حضرت مولانا عبد الروف فاروقی نے فرمایا کہ یہ سیمینار بانی دارالعلوم دیوبند کی علمی، فکری سیاسی و تعلیمی خدمات کو اجاگر کرنے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ سیمینار سے مفکرِ اسلام حضرت مولانا زاہدالراشدی، مولانا عبدالرئوف ، مولانا ڈاکٹر اکمل ، مولانا شاہ نواز فاروقی، پروفیسر امجدعلی شاکر(لاہور)، پروفیسر حافظ غضنفر عزیزحضر ت حجۃالاسلام مولانا قاسم نانوتوی کی خدمات کے مختلف پہلوئوں پر خطاب فرمائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن