گوجرانوالہ:ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کا یونین کونسل لوہیانوالہ کچی فتومنڈ کا دورہ

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سروسز کی بہتر فراہمی اور شکایات کے حل کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سید نجم ذوالقرنین کے یونین کونسلز نے ہنگامی دورے شروع کر دئیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی جانب سے یونین کونسل نمبر 65 لوہیانوالہ اور یونین کونسل نمبر 10 کچی فتومنڈ کا دورہ کیا گیا۔دورہ کے دوران سیکرٹری یونین کونسلز کی کارکردگی پیدائش و اموات اور شادی و طلاق سے متعلق ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورہ کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے دونوں یونین کونسلز کے سیکرٹریز کو انکی ناقص کارکردگی پر انکوائری کا نوٹس جاری کر دیا۔انکوائری کی رپورٹ کے بعد مزید کارروائی کا تحرک کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن