گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اطلاعات جمعیت اہل السنۃ والجماعت حنفی دیوبندی رجسٹرڈ گوجرانوالہ مولانا حافظ امجد محمود معاویہ کے مطابق مجلسِ عاملہ اور حلقہ جات کے نمائندگان کا اہم اجلاس مرکزی جامع مسجد شیرانوالہ باغ میں جمعیت کے نائب صدر مولانا عبدالواحد رسولنگری کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں سرپرست اعلیٰ شیخ الحدیث حضرت مولانا علامہ زاہد الراشدی نے مہمان خصوصی شرکت کی اور شرکاء اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ منڈی بہاوالدین مولانا عبدالواحد اور مختلف علاقوں میں معزز علماء کرام کے ساتھ پولیس اہلکاروں کے ناروا رویہ وسلوک پہ تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔