حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئیں۔ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔جس میں مختلف اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں۔اجلاس میں آٹا ، چینی ، مرغی کے گوشت ، انڈوں ، سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں گورنمنٹ پالیسی اور مارکیٹ کمیٹی کے روزانہ کی بنیاد پر ہونگی ۔ڈپٹی کمشنر نے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ اشیائے خوردونوش کی نئی مقرر کی جانے والی قیمتوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔اگر کوئی دوکاندار مہنگے داموں اشیائے خوردونوش فروخت کریں تو انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔