قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)سرکل قلعہ دیدار سنگھ کی حدود میں چرس آفیون،آئس اور جگہ جگہ جوئے کے اڈے کھل گئے۔نوجوان نسل تباہ ہونے لگی۔سرکل پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ۔والدین پریشان،عوامی و سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ محلہ توحید پورہ،محلہ بوتن پورہ،محلہ اشرف ٹاؤن،محلہ نظام آباد، بجلی گھر،اسلام پورہ ایجنسی،چہل کلاں نور پور،محلہ پرانا بازار ،محلہ دارالسلام، اگو چک،پیرو کوٹ،لدھیوالہ وڑائچ،کوٹ بھوانیدس، مدوخیل ، پپناکھہ ،ساہنکے ودیگر بیشطر علاقوں میں چرس ، افیون جوئے کے اڈوں کے بعدمنشیات فروش مافیا نے آئس فروخت کرنا بھی شروع کر دی ہے ۔نوجوان نسل منشیات جرائم کی جدید تربیت بھی ہونے لگی ۔جرائم و منشیات فروشی میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔