لاہور (لیڈی رپورٹر ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی عوامی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا وہ اپنے فرائض بخوبی انجام دے رہی ہیں۔ دیگر اراکان صوبائی اسمبلی نے بھی دیسک بجا کر حنا پرویز بٹ کے اقدامات کو سراہا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا حنا پرویز بٹ پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی میں جس طرح متحرک کردار ادا کر رہی ہیں اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کے کردار کو بہتری کی طرف لے کر جا رہی ہیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے خواتین کے خلاف تشدد اور ہراسانی کے واقعات کی روک تھام کیلئے اتھارٹی میں کئے گئے اقدامات کو سراہا۔
حناپرویزبٹ کی کاوشیں خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے مثبت قدم ہیں:احمد خان
Nov 16, 2024