لاہور(لیڈی رپورٹر)ماہر تعلیم،چیف ایگزیکٹوقرشی نالج سٹی اورسابق ریکٹرنسٹ یونیورسٹی جنرل (ر) محمد اصغر نے یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کا دورہ کیا اوروائس چانسلر یو ای ٹی پروفیسر ڈاکٹرشاہد منیر(تمغہ امتیاز)سے ملاقات کی۔انہوں نے یونیورسٹی کی ترقی و استحکام کیلئے اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اشتراک پر تبادلہ خیال کیااور اپنے تجربات بیان کئے۔ انہوں نے انجینئرنگ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں نئی اختراعات اورایجادات پر گفتگوکی۔