لاہور (خصوصی نامہ نگار)ملک بھر کے حج بینک کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز ہو گیا۔ وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی کیلئے 15 نامزد بینکوں کے حج کوآرڈینیٹرز کی تربیت کا آغاز کر دیا۔ تربیت کا مقصد بینک کوآرڈینیٹرز کو حج پورٹل کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ کوآرڈینیٹرز کو عازمین حج کی گروپ بنانے، پیکیج اور فارم پراسیسنگ کی تربیت دی جائے گی۔ وزارت کے حج پورٹل پر عازمین حج کے کوائف کا درست اندراج یقینی بنایا جائے گا۔ تربیت کا عمل 17 نومبر تک جاری رہے گا۔