لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐو تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام گلبہار کالونی گلبرگ میں عظیم الشان ’’تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا عقیدہء ختم نبوت کے تحفظ کے بغیر اسلام کا تحفظ ممکن نہیں۔ عقیدہ ختم نبوت اصلِ ایمان اور قلعہ اسلام ہے۔ ختم نبوت کا اقرار کیے بغیر کوئی شخص مسلمان بن ہی نہیں سکتا۔