لاہور(خبرنگار) لاہور میں میگا پراجیکٹ کیلئے ٹاون ہال میں ای ٹینڈرنگ کا عمل جاری، آج واسا کے ٹینڈرز کھولے جا رہے ہیں اور واسا کی 251 اسکیموں کیلئے 41.5 بلین مختص کئے گئے ہیں۔ ای ٹینڈرنگ نظام میں شفافیت کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے تمام زونز کے 24 کاؤنٹرز لگائے گئے ہیں۔ ڈی سی لاہور لمحہ بہ لمحہ ای ٹینڈرنگ عمل کی خود مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ منصوبے میں شامل تمام پراجیکٹس میں شفافیت کے معیار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔