لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب بھر کے پبلک سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ 24 ہزار7 سو 12 اسامیاں خالی ہیں۔ پرائمری سکولوں میں 82 ہزار اور سکول سربراہان کی 4300 سو اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ سبجیکٹ سپشلسٹ کی ساڑھے 7 ہزار اسامیاں خالی ہیں۔ ایلمنٹری سکول ٹیچرز کی 24 ہزار اسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ پرائمری سکولوں میں 82 ہزار پی ایس ٹی اساتذہ کی اسامیاں خالی ہیں۔ قاری اور عربی پڑھانے والے اساتذہ کی 630 اسامیاں خالی ہیں۔ لاہور کے سکولوں میں بھی 3 ہزار سے زائد اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہیں۔ گذشتہ 5 سالوں سے سرکاری سکولوں میں ایک بھی ٹیچر بھرتی نہیں کیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ بھرتیوں کی بجائے حکومت سکولز کو آؤٹ سورس کررہی ہے، پہلے بھی سکولز کو آؤٹ سورس کرنے کا تجربہ کامیاب نہیں ہوسکا۔
سکولوں میں اساتذہ کی ایک لاکھ 24 ہزار7 سو 12 اسامیاں خالی ہیں:ٹیچرزیونین
Nov 16, 2024