لاہور(نیوزرپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہسپتال کے اے وی ایچ بلاک سمیت دیگر ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر سیکرٹری صحت عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹر وحید اصغر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی و دیگر افسران نے شرکت کی۔سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو کیپٹن ریٹائرڈ سہیل اشرف، وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، چیف انجینئر و دیگر افسران نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے میئو ہسپتال لاہور میں اے وی ایچ بلاک سمیت دیگر جاری منصوبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس حوالے سے متعلقہ افسران نے بریفنگ بھی دی۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا میئو ہسپتال لاہور میں منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ سرکاری ہسپتالوں میں آنیوالے مریضوں کی آسانی کیلئے جاری ری ویمپنگ منصوبوں کو 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سلمان رفیق کامیئو ہسپتال اے وی ایچ بلاک ، ری ویمپنگ منصوبوں کا جائزہ
Nov 16, 2024