کمرشل عمارتوں ، کمرشل فیس نادہندگان کیخلاف کارروائی،92املاک سربمہر

لاہور (نیوز رپورٹر)ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے گزشتہ روزمختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 92املاک سربمہرکر دیں۔  گلبرگ،فیصل ٹاؤن میں 35علامہ اقبال ٹاؤن میں 27،گلشن راوی، سمن آباد، کینال روڈ کے اطراف میں 30املاک سیل کر دیں۔

ای پیپر دی نیشن