لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منانے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوتی جا رہی ہیں۔ پارٹی کا یوم تاسیس چار دیواری کی بجائے عوامی مقام پر منعقد کیا جائے گا۔ ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ تنظیمیں 22 نومبر تک اپنے اجلاس بلا کر یوم تاسیس کی جگہ اور دیگر تیاریوں کی رپورٹ دینگی اورپیپلز پارٹی کی تمام ضلعی تنظیموں کے دفاتر پر 29اور 30نومبر کی شب چراغاں کیا جائیگا۔ یہ فیصلہ پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کی مانیٹرنگ کمیٹی کے کنوینئر عثمان ملک کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جسمیں فائزہ ملک،ڈاکٹر خیام حفیظ،ڈاکٹر احسن منظر،عمران اٹھوال، خالد بٹ اور عمر شریف بخاری شریک تھے۔