مقبرہِ انارکلی میں فریسکو کو محفوظ  کرنے کیلئے ماہرین کا سیمینار 

لاہور(خبرنگار) والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کی جانب سے مقبرہِ انارکلی میں موجود فریسکو کو محفوظ کرنے کیلئے ماہرین کا ایک سیمینار منعقد کیا گیا۔ مختلف فریسکو ماہرین، ماہرین تعلیم، اور آرکیٹیکٹس نے فریسکو کی حفاظت کے حوالے سے اپنی آراء کا اظہار کیا۔ انارکلی کے مقبرے میں مختلف ادوار کی مداخلتوں کی وجہ سے وہاں 3 طرح کے فریسکو دریافت ہوئے ہیں، جن میں مغلیہ، سکھ اور عیسائی طرز شامل ہیں۔ سیمینار میں آرکیالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور فریسکو آرٹسٹس نے شرکت کی اور فریسکو کی حفاظت کے حوالے سے اپنے خیالات پیش کیے۔ 

ای پیپر دی نیشن