لاہور (خصوصی نامہ نگار) اللہ کو راضی کر نے کاواحد حل توبہ استغفار ہے ،اسلام اور کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں ا?نے والے ملک میں بے حیائی ،فحاشی،عریانی سودی نظام سے حقیقی تو بہ کر نے سے اللہ راضی ہوں گے اور ہم سب مل کر ملک میں اسلام کے نظام نافذ کر نے اور اس پر عمل کر نے کا عہد کریں جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی اور جے یو آئی کے راھنماء مولانا محمد امجد خان نے نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ توبہ استغفار کر نے سے اللہ کریم راضی ہوتے ہیں اور اپنی رحمتوں کا نزول فر ماتے ہیں انہوں نے کہا کہ آج بارشیں نہ ہونا اور سموگ اور بیماریوں کا پھیلنا یہ اللہ کی ناراضگی کی علامات ہیں انہوں کہا کہ حکمران اور عوام اجتماعی توبہ کریں اور آئندہ گناھوں سے اجتناب کا عھد کریں تو رحمت خداوندی تیار ھے انھوں نے کھا کہ اسلامی تعلیمات سے دوری اور گناہ کو گناہ نہ سمجھنے کے عمل نے معاشرے کو بگاڑ کے رکھ دیا ہے اور اور فخاشی اور عریانی عام ہوتی چلی جا رہی ہے ۔
اللہ کو راضی کرنے کیلئے حکمران ، قوم کو اجتماعی طور پر توبہ کرنی ہوگی:مولانا امجد
Nov 16, 2024