شاہ پورکانجراں مویشی منڈی ماڈل منڈی بنانے کیلئے سنگ بنیاد رکھ دیا گیا 

Nov 16, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں لاہور کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ مویشی منڈی کو جدید طرز پر بنانے کیلئے ایف ڈبلیو او کو ٹھیکہ دیا گیا تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جائے۔ ماڈل مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو بنانے کی کل لاگت ساڑھے 4 ارب روپے آئے گی۔ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر انتظام پنجاب کی مویشی منڈی شاہ پورکانجراں کو ماڈل مویشی منڈی بنانے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ مویشی منڈی میں جدید طرز کے شیدز لگائے جائیں گے۔ مویشی منڈی میں کشادہ کار پارکنگ سٹینڈ کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ ماڈل مویشی منڈی میں ایڈمن آفیسر بلاک، مسجد، بیت الخلا، ہوٹلز تعمیر کیے جائیں گے۔ ماڈل مویشی منڈی میں کوڑینٹائن سینٹر بنائے جائیں گے۔ پنجاب کی سب سے بڑی مویشی منڈی کے جدید طرز پر بننے سے پارکنگ مسائل کا خاتمہ ہوگا اور لائیو اسٹاک سے منسلک شہریوں کو جدید ترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس ماڈل مویشی منڈی کا تصور برازیل کے ماڈل سے لیا گیا ہے۔

مزیدخبریں