میڈرڈ (نوائے وقت رپورٹ) سپین میں ذہنی معذوروں کے ہوم کیئر میں آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسپین کے ٹاؤن ولافرانکا ڈی ایبرو میں بزرگ افراد کیلئے ہوم کیئر قائم ہے جہاں ذہنی طور پر معذور عمر رسیدہ افراد کو رکھا جاتا ہے۔ہوم کیئر میں 82 افراد رہائش پزیر تھے جہاں جمعہ کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے عمارت میں دھواں بھر گیا۔آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ فوری موقع پر پہنچ گیا جس نے آگ پر قابو پایا اور زخمیوں و لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں 10ا فراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے اور 2ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، مرنے والوں کی عمریں فی الحال سامنے نہیں آئیں تاہم ان کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی۔انتظامیہ نے شک ظاہر کیا ہیکہ آگ کمرے میں موجود گدے پر لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی۔
سپین: ذہنی معذور افراد کے ہوم کیئر میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Nov 16, 2024