قصور: فیکٹری ورکرز کو قتل کرکے ڈکیتی ڈرامہ کی کوشش، ایک ملزم مقابلے میں ہلاک 

Nov 16, 2024

 قصور (نمائندہ نوائے وقت ) ذاتی رنجش پر فیکٹری مزدور کو قتل کرکے ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سجاد اور جبار جوتوں کے کارخانے میں کام کرتے تھے۔ مزدوری کی رقم پر دونوں میں جھگڑا ہوا۔ کارخانہ مالک نے صلح کرا دی۔ لیکن ملزم سجاد نے  رنجش ے دل میں رکھی۔  گزشتہ رات ملزم سجاد نے اپنے ساتھیوں مظہر اوراصغر سے جبار کے ساتھ واردات کرائی جو دوران واردات ملزم مظہر نے فائرنگ کرکے جبار کو قتل کردیا اور  ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ مقتول محمد جبار کے بھائی محمد عرفان کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کر لیا  گیا۔ پولیس نے  ملزم  سجاد کو گرفتارکرکے تفتیش شروع کردی، ملزم سجاد کی نشاندہی پر ہمرائی ملزمان مظہر اور اصغر کی گرفتاری کیلئے شیخ بھاگو میں ریڈ کیا تو ملزمان مظہر وغیرہ نے فائرنگ شروع کردی، پولیس  نے بھی  فائرنگ کی  تاہم ملزم مظہر زخمی حالت میں ملا  جو ہسپتال جاتے ہلاک ہو گیا۔ جو اپنے ساتھی ملزم اصغر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔

مزیدخبریں