زیادتی واقعات‘ لڑکی تاندلیانوالہ‘ محنت کش خاتون حافظ آباد میں نشانہ

فیصل آباد+ حافظ آباد (نمائندگان) دو اوباشوں نے دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقہ 71 گ ب کے رہائشی کی بیٹی کو  گھر میں گھس کر امتیاز وغیرہ دو اوباش ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ میں معمولی رنجش پر شان گل وغیرہ چھ ملزمان شراب کے نشے میں دھت ہو کر گھر میں گھس کر لڑکی کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا اور کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کر دیا۔ حافظ آباد میں فرخ ساکن جگانوالہ 45 سالہ محنت کش غریب خاتون کو گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا‘ پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن