معاشی خودمختاری کا انحصار خواتین کی مالی شمولیت پر ہے: ماہرین

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) معاشرے کی معاشی خودمختاری کا انحصار خواتین کی مالی شمولیت پر ہے۔ خواتین کی کمائی اور خرچ کرنے کی صلاحیت ان کے مرد سرپرستوں پر انحصار کے باعث محدود ہے۔ ان خیالات کا اظہار ماہرین نے یہاں سالانہ پائیدار ترقی کانفرنس میں پاکستان میں خواتین کی مالی شمولیت کے موضوع پر پینل مباحثہ میں کیا۔ شرکاء نے اتفاق کیا کہ خودمختاری اور مالی رسائی ایک دوسرے کے بغیر ممکن نہیں۔ کانفرنس میں جرمن ترقیاتی ادارے کے تعاون سے سینٹر آف ایڈاپٹیو سوشل پروٹیکشن اینڈ اکنامک ایمپاورمنٹ کا آغاز بھی کیا گیا، جو خواتین کی خودمختاری اور مالی شمولیت کے مقاصد کو آگے بڑھائے گا۔ مالی شمولیت کے کردار پر غور کرتے ہوئے ماہرین نے اسے خواتین کی خودمختاری کیلئے کلیدی قرار دیا جس سے معاشی اور سماجی ترقی کی راہیں ہموار ہوتی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن