اوپن مارکیٹ آپریشن: سٹیٹ بنک نے بنکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کر دی  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بنکوں کو 3 ہزار ارب سے زائد رقم فراہم کر دی۔ سٹیٹ بنک حکام کے مطابق اوپن مارکیٹ آپریشن کے لیے بنکوں کو 3 ہزار 89 ارب روپے فراہم کیے گئے ہیں۔ سٹیٹ بنک حکام کا بتانا ہے کہ روایتی بنکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 2 ہزار 56 ارب روپے 7 دن کے لیے اور 871 ارب روپے 28 دن کے لیے دئیے گئے ہیں۔ سٹیٹ بنک حکام کے مطابق اسلامی بنکوں کو 15.08 فیصد سالانہ شرح سود پر 161.5 ارب روپے 7 دن کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ 

ای پیپر دی نیشن