پشاور (بیورو رپورٹ) حکومت خیبر پی کے نے صحت کارڈ کی مد میں مزید 4 بلین روپے جاری کر دئیے۔ موجودہ حکومت کے دوران اب تک صحت کارڈ کی مد میں مجموعی طور پر 24 بلین روپے جاری کئے چکے ہیں۔ مشیر برائے خزانہ و بین الصوبائی رابطہ مزمل اسلم نے لکھا کہ صحت کارڈ کی مد میں مزید 4 بلین روپے جاری کر دئیے گئے ہیں۔ عمران کے وژن کے تحت خیبر پی کے حکومت کا یہ اقدام قابل فخر ہے۔