اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پی پی پی کی سینیٹر شیری رحمان نے آذربائیجان کے شہر باکو میں ہونے والی کاپ کانفرنس میں کلائمیٹ جسٹس سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دنیا کو ماحولیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا ہے، 29 کانفرنسز کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ وعدوں کی بجائے حقیقت پر مبنی عمل سامنے آئے۔ کاپ 29 کے فیصلے انسانیت کے مستقبل کا تعین کریں گے۔ پاکستان نے عالمی طور پر متعین کردہ شراکتوں کی تجویز دی ہے، تاکہ وعدوں کی شفافیت سے تکمیل ہو سکے۔ ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہر سال تقریباً 4 ٹریلین ڈالر کی ضرورت ہے۔ سالانہ 100 ارب ڈالرز کا ماحولیاتی فنانس وعدہ توقعات کے مطابق مکمل نہیں ہو سکا۔ 100 ارب ڈالر کا وعدہ کبھی بھی ماحولیاتی اثرات سے متاثرہ ممالک کی ضرورت کو پورا نہیں کر سکا۔