کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف مختلف درخواستوں کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان سماعت کے دوران پیش ہوئے اور زبانی طور پر جواب دیا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے موقف دیا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے یہ معاملہ موجود ہے۔