خیر پی کے: ترمیمی بل منظور‘ معاون خصوصی‘ مشیر بھی کمیٹیوں کا حصہ بن گئے

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے اسمبلی میں قوانین ترمیمی بل 2024ء منظور کر لیا گیا۔ وزیر قانون آفتاب عالم نے بل ایوان میں پیش کیا۔ ترمیمی بل کے تحت معاون خصوصی اور مشیر بھی کمیٹیوں کا حصہ بن سکیں گے۔ اس سے قبل بورڈز‘ اتھارٹیز‘ کونسلز اور کمیٹیوں میں وزراء بیٹھتے تھے۔ ترمیمی بل کے حوالے سے اپوزیشن، عدنان خان نے ترامیم واپس لے لیں۔

ای پیپر دی نیشن