کراچی (سٹاف رپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کراچی اور اندرون سندھ میں ہونے والی ضمنی بلدیاتی انتخابات کو عوام کی جانب مسترد کیے جانے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت اندرون سندھ کی عوام نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کرکے نام نہاد ضمنی بلدیاتی انتخابات کو مکمل طور پر مسترد کردیا۔ ایم کیوایم پاکستان نے پہلے دن سے اس بے اختیار نام نہاد بلدیاتی نظام اور انتخابات کی مخالف ہے۔